پولیس نے نصیر شاہ کار چور گینگ کے سرغنہ اور ساتھی کو گرفتار کر لیا

پولیس نے نصیر شاہ کار چور گینگ کے سرغنہ اور ساتھی کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرا ئم سیل ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت پر تھانہ لٹن روڈ پولیس نے نصیر شاہ کار چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سول لائنز ہارون جوئیہ نے ایس ایچ او لٹن آصف ذوالفقار کو کار چور گینگ کی گرفتاری کی خصوصی ہدایت دی جس پر ایس ایچ او لٹن روڈ ودیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ۔ پولیس ٹیم نے کار چورگینگ کا سراغ لگا کر 2ملزمان سرغنہ نصیر شاہ اور ممتاز شاہ کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے 2ساتھی فرارہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑی چوری کر کے ہسپتالوں کی پارکنگ میں کھڑی کر دیتے اور گاڑی کے مالکان سے رقم ڈیمانڈ کرتے اور رقم وصول کرنے کے بعد گاڑی ان کے حوالے کر دیتے۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور گاڑی چوری کرنے کے بعد راولپنڈی فرار ہوجاتے تھے ۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 11کاریں ،3موٹر سائیکلیں،1رکشہ،نقدی ،ماسٹر کیز،گاڑیاں کھولنے والے آلات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا جن کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاہے۔

مزید :

علاقائی -