ایٹمی دھماکوں میں سائنسدانوں کے ساتھ فوج کا بھی بڑا کردار ہے،بریگیڈئر(ر)غلام عباس
لاہور(جنرل رپورٹر) ممتاز عسکری تجزیہ نگار بریگیڈیئر (ر) غلام عباس اعوان نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں میں ایٹمی سائنسدانوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی قوم اور پاک فوج کا بھی بہت بڑا کردار ہے۔نواز شریف نے سارے دباؤ و لالچ چھوڑ کر ایٹمی دھماکے کئے ساری قوم انکے ساتھ کھڑی ہوئی تھی ۔آج بھی پاکستان میں زبردست اتحاد کی ضرورت ہے۔وہی اٹھانوے والا رویہ انڈیا کے ساتھ اختیار کریں گے تو پورا ملک اسی طرح کھڑا ہو گا۔ہمیں ایک بار پھر وہ نواز شریف چاہئے جس نے انڈیا کے ایٹمی دھماکوں کا مقابلہ کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایاتھا۔ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور ایٹمی قوت ہے ۔اب 1971والے حالات نہیں ہیں پاکستان ایٹمی قوت ہے اسکی فوج وہ قوت اور ٹیکنالوجی رکھتی ہے کہ انڈیا اسکے مقابلہ میں کچھ نہیں کر سکتا۔