ورچوئل یونیورسٹی کے لارنس روڈ کیمپس میں کمپیوٹرسائنسزکے حوالے سے خصوصی لیکچر

ورچوئل یونیورسٹی کے لارنس روڈ کیمپس میں کمپیوٹرسائنسزکے حوالے سے خصوصی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے لارنس روڈ کیمپس میں کمپیوٹرسائنسزاوراِسکے استعمال کے حوالے سے خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔جرمنی کی یونیورسٹی آف کائزرسلاٹرن کے معروف اسکالر اور فیکلٹی ممبر شاہ رخ ہمائیوں نے ریسورس پرسن کے طور پر لیکچر دیا۔اِس موقع پرورچوئل یونیورسٹی کے پاکستان بھر میں موجود پچیس کیمپسز کے طلباء نے ویڈیو کانفرنس کے زریعے شرکت کی۔اِس لیکچرکا مقصد درپیش چیلنجز،موجودہ رجحان، اِس کے مستقبل اورمطابقت سے روشناس کرنا تھا۔مختلف کیمپسزسے تعلق رکھنے والے طلبہ نے سوالات جوابات کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ۔



اس موقع پر ورچوئل یونیورسٹی کے کمپیوٹرسائنس ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔