پنجاب یونیورسٹی شعبہ فارسی کے زیر اہتمام بین الاقوامی ہجویری کانفرنس

پنجاب یونیورسٹی شعبہ فارسی کے زیر اہتمام بین الاقوامی ہجویری کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر):پنجاب یونیورسٹی شعبہ فارسی کے زیر اہتمام سینٹ ہال (اولڈ کیمپس) میں ایک روز ہ بین الاقوامی ہجویری کانفرنس کا انعقاد کیا گیاکلچرل کونسلراسلامی جمہوریہ ایران شہاب الدین دارایی، ڈائریکٹر مرکز تحقیقات فارسی اسلام آباد عیسیٰ کریمی، ڈائریکٹر جنرل خانہٗ فرہنگ ایران لاہور اکبر برخورداری ،صدر رومی چیئر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر درمش بلگراور ڈاکٹر صفا کاظمیان استاد اعزامی ایران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ صدر نشین مسند ہجویری پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ظہور احمد اظہر نے کلیدی مقالہ پیش کیا۔ بعد ازاں اورینٹل کالج میں منعقدہ علمی نشست میں ڈاکٹر سید محمد اکرم، ایرانی سکالرز محمد علی اردستانی، ڈاکٹر عبد الحسین خسروپناہ، محی الدین قنبری، فرزاد عباسی اور حسین روحانی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔




ڈاکٹر محمد اختر چیمہ، ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، ڈاکٹر معین الدین نظامی، ڈاکٹر محمد شریف بھٹی ، ڈاکٹر محمد ناصر، ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی، ڈاکٹر محمد اقبال ثاقب، ڈاکٹر سید محمد فرید، ڈاکٹر محمد صابر، ڈاکٹر شعیب احمد، ڈاکٹر محمد اطہر مسعود، ڈاکٹر احسان احمد، عظمیٰ زریں نازیہ اور ڈاکٹر سعدیہ نصراللہ نے علمی و تحقیقی مقالہ جات پیش کئے۔ اپنے اختتامی خطاب میں صدر شعبہ فارسی ڈاکٹر معین نظامی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔