یومِ تکبیر پر قوم ملکی ترقی و خوشحالی کا عہد کرے، طارق احسان غوری
لاہور (پ ر)یومِ تکبیر کے موقعہ پر یوتھ فورم فار کشمیر پنجاب لاہور کے زیر اہتمام ایک تقریب گلبرگ لاہور میں منعقد ہوئی ۔ سدارت طارق احسان غوری چیف آرگنائزر پنجاب نے کی۔ اس موقعہ پر پاکستان کے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بننے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان، میاں محمد نواز شریف ، ضیا ؤ الحق ، ذوالفقار علی بھٹو اور غلام اسحاق خان کی کاوشوں اور جرات و استقامت سے ایٹمی منصوبہ مکمل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کہا کہ آج ہمارا وطن عزیز جن ، بحرانوں کا شکار اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ۔ یہ پاکستان کے ازلی دشمنوں بھارت، امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کی وجہ سے ہے ۔ یومِ تکبیر پر پوری پاکستانی قوم خداد را پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور حفاظت کا عہد کرے کیونکہ پہلی اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان یہود نصاریٰ اور بھارتی سورماؤں کی آنکھ میں کھٹک رہا ہے ۔
لیکن 18کروڑ محب وطن پاکستانی مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے متحد ہیں ۔ طارق احسان غوری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی عزت، عظمت ، خوشحالی اور حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔