عمران خان سچے پاکستانیوں کی امیدوں کا محور ہیں،حامد سرور

عمران خان سچے پاکستانیوں کی امیدوں کا محور ہیں،حامد سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدسرورنے کہا ہے کہ کپتان عمران خان سچے پاکستانیوں اوربالخصوص پرجوش نوجوانوں کی امیدوں کامحور ہیں ان کی انتظامی صلاحیت اورسیاسی قابلیت کوچیلنج نہیں کیا جا سکتا عمران خان کے حالیہ تنظیمی فیصلے سے پارٹی پردوررس اثربڑے گاچودھری محمدسرورکے تجربات اورمشاہدات سے تحریک انصاف مزیدفعال ہوگی عمران خان نے انتہائی جرأتمندانہ اورآبرومندانہ سے حکمرانوں اوران کے اتحادیوں کی منافقانہ سیاست جبکہ موروثیت کا سومنات پاش پاش کردیا۔



پاکستان کی طرح اوورسیز میں دور دور تک سیاسی میدان میں پی ٹی آئی کاکوئی مدمقابل نہیں ،نوجوان اوورسیزپاکستانیوں سمیت ہرطبقہ پی ٹی آئی سے وابستگی پرنازاں اورشاداں ہے ۔ پی ٹی آئی کے سبھی فعال ونگز خاص طورپریوتھ ونگ کو مزید منظم اورفعال بنایا جائے گا ۔