ملازمت پیشہ خواتین کیلئے ہر روٹ پر بس سروس شروع کی جائے،اقراء شہزادی

ملازمت پیشہ خواتین کیلئے ہر روٹ پر بس سروس شروع کی جائے،اقراء شہزادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) خدمت خلق کے مشن پرگامزن فلاحی ادارے میسوگرومنگ سسٹم کی کو آرڈینیٹراقراء شہزادی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمتوں پر جانے والی ملک بھرکی خواتین کیلئے دفتری اوقات میں ہر روٹ پر علیحدہ بس سروس شروع کی جائے اور فیکٹری مالکان کو خواتین ورکرز کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کا پابند کیا جائے ۔



ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے منتخب عوامی نمائندے خواتین اور بچوں کیلئے مناسب سفری سہولت کیلئے علیحدہ ٹرانسپورٹ سسٹم بنانے کا بل پاس کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرناانتہائی مشکل کام ہے کیونکہ ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز خواتین کیلئے مختص حصے میں مردوں کو بٹھا دیتے ہیں اور پھر فحش گانے لگا کر خواتین کو پریشان کیا جاتاہے لہذا میں حکومت سے مطالبہ کرتی ہو ں کہ ملک بھر کی خواتین کیلئے علیحدہ ٹرانسپورٹ سسٹم بنایا جائے تاکہ ملازمتوں پر جانے والی خواتین ذہنی کوفت سے بچ سکیں ۔