پاکستان، زمبابوے کے درمیان ہونیوالے میچ کی ہیلی کیم کوریج پر پابندی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) حکومت نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے میچ کی ہیلی کیم کوریج پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ایسا کرنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔مقدمے کی سماعت خصوصی عدالت میں ہو گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ اقدام دہشتگردی کے پیش نظر کیا گیا ہے حکومت نے تمام ٹی وی چینلز کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے انہیں کہا گیا ہے کہ ایسا کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔ دہشتگرد ایسا کر سکتے ہی اور صرف ویڈیو کیمروں کے ذریعے کوریج کی اجازت ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک اجلاس ہوا جس میں مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا ۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں طے پا گیا ہے کہ ایسی کوریج کا بہانہ بنا کر غیر ملکی ٹیم اور تماشائیوں کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔