پارٹی فعال بنانے کیلئے ایڈ وائزری کونسل بنائی جائیگی ‘ چوہدری سرور
لاہور(نمائندہ خصوصی )تحر یک انصا فکے صوبائی آرگنائزرچوہدری سرورنے کہا کہ پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کیلئے جلد پنجاب ایڈ ویزری کونسل بنائی جائیگی ‘ ڈسپلن کی خلاف ورزی اور کارکنوں کے شکایات کا نوٹس لینے کیلئے ’’ایتھکس اینڈ ڈسپلنری کمیٹی ‘‘ بھی قائم کی جائیگی ‘ حکمرانوں کو پنجاب کے عوام کے ساتھ کسی بھی ظلم اور نا انصافی کی اجازت نہیں دی جائیگی ‘تحر یک انصا ف عوام کو انکے حقوق دلانے کیلئے ہر فورم پر جد وجہد کر یگی اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا ‘تحر یک انصا ف کو یونین کونسل کی سطح تک مضبوط اور فعال بنایا جا ئیگا ۔ وہ جمعرات کے روز اپنے دفتر میں شیخوپورہ ‘ننکانہ اور دیگر اضلاع سے ملاقات کر نیوالے پارٹی وفود سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پرچوہدری سرور نے کہا کہ تحر یک انصا ف میں مکمل جمہوریت ہے اور یہاں پر کارکنوں کو نہ صر ف انکا اصل مقام دیا جا تا ہے بلکہ انکی شکایت کا بھی سخت نوٹس لیا جا تا ہے اور کارکنوں کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑ یں گے کیونکہ تحر یک انصاف کی اصل طاقت کارکنان اور پاکستان کے عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو اقتدار میں آئے دو سال سے زائد کا عر صہ ہو چکا ہے مگر ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔ تحر یک انصا ف کے صوبائی آرگنائزرنے چوہدری شوکت علی بھٹی کو حافظ آباد تحر یک انصا ف کا ضلعی آرگنائزر جبکہ قمر جاوید کو ڈپٹی آرگنائزر تحر یک انصا ف حافظ آباد مقر ر کر دیا ہے۔