پنجاب میں پو لیس بے لگام اور ڈاکو آزاد ہوچکے ہیں، محمو دالر شید
لاہور(نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا کہ پنجاب میں پو لیس بے لگام اور ڈاکو آزاد ہوچکے ہیں ‘پو لیس کار کردگی زیر و ہے ‘پولیس ڈاکوؤں اور چوروں کو پکڑ نے کی بجائے بے گناہ ہوں کو قتل کر رہی ہے ‘پنجاب میں رواں سال کے دوران 1028افراد کا قتل ‘خواتین اور بچوں کے ساتھ بدفعلی کے538 واقعات حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘ حکمران عوام کے جان ومال کے تحفظ کی بجائے اقتدار کو بچانے اور سیاسی دکانداری چمکانے میں مصرو ف ہیں ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے خزانے سے 82ارب سے زائد کے فنڈز لینے والی پو لیس لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کی بجائے انکی جانیں لینے میں مصرو فہے اور حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پو لیس کے اپنے ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 11ہزار856سے زائد جرائم کے واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ چوری اور اغواء برائے تاوان کے واقعات کی تعداد میں بھی مسلسل اضا فہ ہو رہاہے ادھرتحریک انصاف کے سینئر رہنماء اعجازچوہدری کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد نے ماڈل ٹاؤن منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی سے ملاقات کی ، وفد نے منڈی بہاؤالدین کے حلقہ این اے 108 میں ہونے والے ضمنی الیکشن اور آنے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔