موسم گرما کے لیے گل ا حمد کی فیسٹو کولیکشن جلد متعارف کروائی جائیگی

موسم گرما کے لیے گل ا حمد کی فیسٹو کولیکشن جلد متعارف کروائی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر)پاکستان میں ٹیکسٹائل کی دنیا کے کا میاب نام گل احمد لان موسم گرما کے لیے اپنی ایک اور نئی کولیکشن متعارف کروا رہا ہے ۔ فیسٹو (Festive) کے نام سے اس نئی کولیکشن میں موسم گرما اور خواتین کی ڈیمانڈ کو خاص طور پر مد نظر رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اس کولیکشن میں وہ تمام نئے ڈیزائینز شامل کئے گئے ہیں جنہیں خواتین عید الفطر سے قبل اپنی خریداری کا حصہ بنا سکتی ہیں ۔ اس کولیکشن کا آغاز 30مئی سے ہورہا ہے۔ یعنی 30مئی کی کولیکشن میں خواتین کی عید شاپنگ کے تمام تقاضوں کو مد نظر رکھا گیا ہے ۔ اس خاص مگر محدود کولیکشن میں ڈنرز اور ظہرانوں میں شرکت کیلئے سپیشل ڈیزائن بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں۔یہ نئی کولیکشن اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ گل احمد حالیہ فیشن کے تقاظوں کو سمجھتا ہے اور اپنے صارفین کی آراء کو بھی مدنظر رکھتا ہے۔ کڑھائی والی شفون اور سلکی شرٹس کے حامل یہ ڈیزائن خواتین کے لیے عید کا خاص انتخاب ہوسکتے ہیں۔اسکے علاوہ گل احمد ECRUCollection‘ کے نام سے ہاتھ سے بنے ہوئے نئے فیبرکس بھی متعارف کروارہا ہے جو کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی پسند کا باعث بنے گا۔