اوگرا نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی

اوگرا نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی
اوگرا نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں13.25 فی لیٹر اضافے کیلئے سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزارت اوگرا نے پٹرول 6.19پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل7.91،لائٹ سپیڈ ڈیزل7.62،ہائی اوکٹین 13.25پیسے فی لیٹر اضافے کیلئے سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی گئی ہے ۔تیل کی قیمتوں میں اضافہ یکم جون سے کیا جائے گا اور قیمتوں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کریں گے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تیل کی قیمتوں میںاضافے کی سمری بھجوائی گئی تھی تاہم حکومت نے پٹرولیم کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا کہا تھا لیکن اب دوباہر قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوا دی گئی ہے ۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -