پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعاون کیلئے مفاہمت کے معاہدوں پر دستخط،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بیلاروس کے درمیان زراعت تعلیم اور تجارت کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور عالمی تنظیموں میں مثبت کردار اداکرنے پر اتفاق کیا گیاہے ۔
مشترکہ پریسک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ بیلا روس کے صدر کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے اوران کی پاکستان آمد پر انتہائی خوشی ہو ئی ہے ، ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر تبالہ خیال کیا گیا اور امن امان کیلئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتاہے اور تعلقات بڑھانے کیلئے وفود کے تبادلوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔
اس موقع پر بیلاروس کے صدر اور وزیراعظم نواشریف نے پاکستان اور بیلاروس کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کیلئے مفاہمت کے معاہدوں پر دستخط کیے ۔