کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں لاہور اور سرگودھا میں ن لیگ نے مخصوص نشستیں جیت لیں
لاہور /سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک)بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحملے میں لاہو ر کنٹونمٹ بورڈ اور سرگودھا کنٹونمنٹ بورڈ کی مخصوص نشستیں ن لیگ نے جیت لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے کنٹونمنٹ بورڈ کی لیبر سیت سے سید اخلاق جبکہ اقلیتی سیٹ پر میڈم کملا کامیاب ہوئی ہیں ،میڈیم کملا کو پی ٹی آئی کے کونسلر نے بھی ووٹ ڈالاہے ۔
دوسری جانب سرگودھا کنٹونمنٹ بورڈ کی بھی دونوں مخصوص نشستوں پر ن لیگ کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔لیبر سیٹ فاروق چھے ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ اقلیتی سیٹ پر ضیاالحق کامیاب ہو گئے ہیں ۔