عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی پی ٹی آئی کا منشور ہے :عمران خان

عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی پی ٹی آئی کا منشور ہے :عمران خان
عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی پی ٹی آئی کا منشور ہے :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خپلو(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ قوم کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی تحریک انصاف کا منشور ہے ۔
عمران خان نے گانچھے میںخپلو قلعہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ ووٹ میں بہت طاقت ہوتی ہے او ر اسی سے قوموں کی تقدیر بدلتی ہے ،خواتین الیکشن میں بھرپور انداز میں شرکت کریں کیونکہ ووٹ ڈالنا خواتین کا حق ہے انہیں اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔عمران خان کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی صحت کے شعبے میں بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔
اس موقع پر عمران خان کی اہلیہ ریحام خان بھی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کیلئے خواتین کا حوصلہ بڑھا نے کیلئے عمران خا ن کے ہمراہ موجود ہیں ۔

مزید :

خپلو -