شادی سے انکار پر لڑکے کو قتل کرنیوالی ملزمہ گرفتار

شادی سے انکار پر لڑکے کو قتل کرنیوالی ملزمہ گرفتار
شادی سے انکار پر لڑکے کو قتل کرنیوالی ملزمہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد، ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی سے انکار پر وفاقی دارلحکومت میں نوجوان کو قتل کرکے فرارہونیوالی خاتون ہری پور سے پکڑی گئی ۔
 پولیس کے مطابق ملزمہ آسنہ نے بلال صفدر نامی نوجوان کو اسلام آباد کے علاقے جی نائین میں قتل کیا اور فرار ہوگئی۔ ملزمہ مقتول سے شادی کرنا چاہتی تھی ، انکار پر نوجوان کی گردن میں گولی مار دی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
پولیس حکام کاکہناہے کہ ملزمہ کو اسلام آباد منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں ۔

مزید :

جرم و انصاف -