عزیر بلوچ، عمران فاروق قتل کیس، وزیر داخلہ نے خبردار کر دیا

عزیر بلوچ، عمران فاروق قتل کیس، وزیر داخلہ نے خبردار کر دیا
عزیر بلوچ، عمران فاروق قتل کیس، وزیر داخلہ نے خبردار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کو بھاگنے نہیں دیں گے جبکہ معظم علی کے معاملے پر آئندہ چند روز میں اہم پیش رفت ہو گی۔
 تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ معظم علی کے معاملے پر پاکستان اور برطانیہ میں معاملات طے پا گئے اور آئندہ چند روز میں اہم پیش رفت ہو گی۔
لیاری گینگ وار کے ملزموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ عزیر بلوچ نظر میں ہے، بھاگنے نہیں دیں گے۔ حماد صدیقی اور عزیر بلوچ کے چند روز میں اہم معاملات سامنے آئیں گے اور ہر صورت عزیر بلوچ اور اس کے ساتھیوں کو قانون کے شکنجے میں لائیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -