وزیراعظم نے 61 افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دینے کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے 61 افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دینے کی منظوری دیدی
وزیراعظم نے 61 افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دینے کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے 61 سرکاری افسران کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دینے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد ترقی پانے والوں میں اکبر درانی، ساجد یوسفانی، جمال ناصر، طاہر حسین، جواد رفیق ملک، ڈاکٹر پرویز احمد، حسن ناصر جامی، مختیار سومرو، نوید شاہ اور شائستہ سہیل بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس میں تعینات فواد حسن فواد کو ترقی دینے کے بعد وزیراعظم ہاﺅس میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے کہ حسن ناصر جامی ترقی پانے کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری پانی و بجلی تعینات ہو گئے ہیں۔ اکبر درانی کو بھی ترقی دیدی گئی ہے تاہم وہ سیکرٹری داخلہ بلوچستان ہی تعینات رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق طاہر حسین کو ترقی دے کر چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے کہ شائستہ سہیل ایڈیشنل سیکرٹری ایوان صدر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گی۔
ذرائع کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں سندھ کے سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز سید ممتاز شاہ اور وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری علیم الدین بلو سمیت 4 سندھ کے 4 افسران بھی شامل ہیں جن کی پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاق نے چاروں افسروں کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کر دی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -