دبئی میں پاکستانی کی غیر ملکی لڑکی کے ساتھ شرمنا ک ترین حرکت ،اوپر سے بہانہ ایسا بنایا کہ کسی کو یقین نہ آئے

دبئی میں پاکستانی کی غیر ملکی لڑکی کے ساتھ شرمنا ک ترین حرکت ،اوپر سے بہانہ ...
دبئی میں پاکستانی کی غیر ملکی لڑکی کے ساتھ شرمنا ک ترین حرکت ،اوپر سے بہانہ ایسا بنایا کہ کسی کو یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) حوس کے ہاتھوں مجبور پاکستانی شخص نے انتہائی شرمناک رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے لفٹ میں موجود کمسن غیر ملکی لڑکی کے ساتھ دست درازی کی اور جب پکڑا گیا تو اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کے لئے مزید شرمناک بہانہ گھڑ لیا۔
الجیریا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس کی دس سالہ بیٹی رہائشی عمارت میں کچھ خریداری کے بعد واپس آئی تو شدید خوفزدہ تھی۔ استفسار پر لڑکی نے بتایا کہ لفٹ میں ایک شخص نے اس کے ساتھ بیہودہ حرکات کیں اور اس کے جسم کو نازیبا انداز میں چھوتا رہا۔ لڑکی کے بیان کے مطابق جب وہ لفٹ کے سامنے کھڑی تھی تو ملزم بھی وہاں پہنچ گیا اور جب لفٹ نیچے آئی تو اس نے لڑکی کو اصرار کرتے ہوئے لفٹ میں داخل ہونے کو کہا۔ لڑکی نے بتایا کہ لفٹ کا دروازہ بند ہوتے ہی ملزم اس کے ساتھ لپٹ گیا اور اسے چھوتا اور بوسے لیتا رہا۔ لفٹ کا دروازہ کھلتے ہی لڑکی دوڑ کر اپنے گھر پہنچی اور جب اس نے والدہ کو تفصیلات بتائیں تو وہ بیٹی کو لے کر ملزم کی تلاش میں نکلیں جو اسی عمارت میں ہی مل گیا۔
لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے ملزم کو پکارا تو اس نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر معافی مانگنا شروع کردی لیکن انہوں نے پولیس کو اطلاع کردی۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اپنی شرمناک حرکت پر پردہ ڈالنے کے لئے موقف اختیار کیا کہ اس نے لڑکی کو محض پدرانہ شفقت کے باعث گلے سے لگایا اور چوما تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کا فعل بدنیتی پر مبنی نہ تھا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا جاچکا ہے اور اگلی سماعت جون میں کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 38سال ہے اور وہ ایک دکان میں سیلز مین کے طور پر کام کرتا ہے۔