بار بار بیٹری چارج کرنے کی مشکل سے نجات مل گئی ،گوگل نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا
سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) اینڈرائیڈ فون کے صارفین کا سب سے بڑا مسئلہ بیٹری ٹائمنگ کا ہے، بڑی سکرین اور فون پر انٹرنیٹ کا استعمال اور مسلسل چیٹنگ بیٹری جلد ختم ہونے کی بڑی وجوہات ہیں۔خاص طور پر ملک میں تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی متعارف ہونے کے بعد یہ مسئلہ مزید بڑھ گیا ہے کیونکہ انٹرنیٹ کی سپیڈ بڑھنے کے ساتھ اینڈرائیڈ فونز کی بیٹری کی عمر میں مزید کمی واقع ہو گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:آئی فون صارفین کیلئے انتہائی خطرناک خبر،ایساپیغام گردش کرنے لگا جو فون کو
ایسے میں گوگل کی طرف سے نیااینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ”اینڈرائیڈ ایم“ متعارف کروانے سے صارفین کو ایک امید بندھی ہے۔ اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں جہاں اور بہت سے فیچرز ہیں وہیں اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے بیٹری کی عمر تقریباً دوگنا ہو جائے گی۔ گوگل نے اپنی دوروزہ کانفرنس میں یہ آپریٹنگ سسٹم متعارف کروایا جس سے جلد صارفین مستفید ہو رہے ہوں گے۔ کانفرنس کے دوران اینڈرائیڈ ایم کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر سندر پچائی نے کہا کہ اس میں آن لائن پیمنٹ سسٹم میں شامل ہے جس کے ذریعے صارفین بیرونی وسیلوں کی بجائے اپنے موبائل فون سے ہی ایپلی کیشنز خرید سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریٹنگ سسٹم کے حامل اینڈرائیڈ فون کی بیٹری لائف دوگنا تک بڑھ جائے گی اور صارفین کو بار بار بیٹری ری چارج کرنے کی صعوبت سے نجات ملے گی، اس آپریٹنگ سسٹم میں فون کو ”فنگرپرنٹس“ کے ذریعے ان لاک کرنے کی سہولت بھی میسر ہے۔ کانفرنس میں اینڈرائیڈ ایم کے علاوہ بھی کئی مصنوعات متعارف کروائی گئیں۔تصاویر کے لیے ایک نئی ایپلی کیشن بھی متعارف کروائی گئی جس کا نام ”گوگل فوٹوز“ رکھا گیا ہے، اس سروس کے ذریعے آپ اپنی تصاویر زندگی بھر کے لیے ”کلاﺅڈ“ پر محفوظ کر سکتے ہیں، موبائل فون گم یاناکارہ ہوجانے کی صورت میں نئے فون پر بھی یہ تصاویر حاصل کی جا سکیں گی۔ سندر پچائی نے کہا کہ یہ صفر کا آغاز ہے،جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ابھی ہمیں طویل سفر طے کرنا ہے۔