اظہر علی نے بطور کپتان ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا

May 29, 2015 | 11:04 PM

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اظہر علی کی بطور کپتان شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اظہر علی نے زمبابوے کیخلاف سنچری مکمل کرلی ہے۔اظہر علی نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے کے کیخلاف 8چوکوں کی مدد سے101 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔اظہر علی بطور کپتان 5میچز میں اب تک  2ففٹیاں اور2 سنچریاں سکور کر چکے ہیں۔پہلے ون ڈے میں بھی اظہر علی نےزمبابوے کے خلاف 79رنز بنائے تھے۔

مزیدخبریں