اگر آپ بھی موبائل فون زیادہ استعمال کرتے ہیں اور آنکھوں میں تھکن محسوس ہوتی ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ ہروقت آنکھوں کی تھکن کا شکار رہتے ہیں اور سر میں مسلسل درد بھی رہتا ہے تو موبائل فون اور کمپیوٹر کا استعمال کم کر دیجیے کیونکہ ماہرین نے اپنی ایک نئی تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ ”ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال سے صارف ذہنی پریشانی اور سرکے درد میں مبتلا ہو جاتا ہے اور اس کی آنکھیں بھی دکھنے لگتی ہیں۔“
برطانوی ماہرین نے اس حوالے سے ایک سروے کے بعد رپورٹ میں کہا ہے کہ اس وقت ایک تہائی لوگ آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ 17فیصد لوگوں نے اعتراف کیا کہ جب وہ لمبے وقت کے لیے کمپیوٹر ، موبائل فون یا کوئی اور ڈیوائس استعمال کرتے ہیں تو کے سر میں درد ہونے لگتا ہے، جبکہ 45فیصد کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی ڈیوائسز کے زیادہ استعمال سے وہ مسلسل تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔ 26فیصد کا کہنا تھا کہ وہ سکرین پر زیادہ دیگر تک دیکھنے سے بالکل پژمردہ ہو جاتے ہیں۔
خبردار! آئندہ اپنے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے ذریعے موبائل فون چارج کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں، وارننگ جاری کر دی گئی
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سروے میں 20فیصد لوگوں نے کہا کہ انٹرنیٹ پر زیادہ وقت گزارنے کے باعث ان کے اندرخوداعتمادی کا فقدان پیدا ہو گیا ہے۔لوگ ان ٹیکنالوجی ڈیوائسز کے اس قدر عادی ہو چکے ہیں کہ سروے میں شامل ایک چوتھائی لوگوں کا کہنا تھا کہ جب ان کے موبائل فون کی بیٹری کم ہونے لگتی ہے تو انہیں لگتا ہے جیسے وہ خود بھی کہیں گم ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ سروے نیچرل سٹریس ریمیڈی فرم(Natural stress remedy firm)نے کروایا ہے۔