نوجوان ایسا شرمناک کام کرتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا کہ لوگوں نے سڑک پر ہی لٹا کر کوڑے برسادئیے
ابوجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہے جس میں کچھ لوگ ایک شخص کو لکڑی کے بنچ پر لٹا کر ڈنڈوں سے اس کی پٹائی کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ ویڈیو دراصل افریقی ملک نائیجیریا کے ایک گاﺅں کی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مارکھانے والے شخص نے کسی دوسرے شخص کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے۔ گزشتہ دنوں وہ اس خاتون سے ملنے اس کے گھر چلا گیا، جہاں دیہاتیوں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
’سکول میں مسلمان لڑکے لڑکیوں کو زبردستی ہاتھ لگاﺅ‘ یورپی ملک میں حکم جاری کردیا گیا
دیہاتی پہلے اسے گاﺅں میں مارچ کرواتے رہے اور پھر اسے لکڑی کے بنچ پر لٹایا، ایک شخص نے ٹانگوں سے اور ایک نے سر کی طرف سے قابو کیا اور تیسرے نے ڈنڈے برسانے شروع کر دیئے۔ ویڈیو میں درد کی شدت کے باعث اس شخص کی بلندچیخیں سنائی دیتی ہیں۔وہ ایک موقع پر بھاگنے کی بھی کوشش کرتا ہے تاہم زمین پر گر جاتا ہے اور دوبارہ پکڑ لیا جاتا ہے۔ پھر اسے گھٹنوں کے بل کھڑا کرکے ڈنڈے مارے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ بعد ازاں اس شخص کو پولیس کے حوالے کیا گیا یا نہیں۔