کپڑوں کی دکان کی سی سی ٹی وی ویڈیو، رات گئے دکان میں پھرتی ایک ایسی چیز نظر آگئی کہ جو دیکھے اوسان خطا ہوجائیں

کپڑوں کی دکان کی سی سی ٹی وی ویڈیو، رات گئے دکان میں پھرتی ایک ایسی چیز نظر ...
کپڑوں کی دکان کی سی سی ٹی وی ویڈیو، رات گئے دکان میں پھرتی ایک ایسی چیز نظر آگئی کہ جو دیکھے اوسان خطا ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھوت پریت کے متعلق اکثر مختلف قصے کہانیاں سننے کو ملتے ہیں جن پر یقین کرنا مشکل ہوتا ہے مگر گزشتہ دنوں ایک سی سی ٹی وی کیمرے نے ایک بھوت کی ویڈیو بنا لی ۔ برطانوی اخباردی مرر کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر نوٹنگھم میں سٹیشن سٹریٹ میں ہاپکنز نامی شخص کا نوادرات کا سٹور تھا جو اس نے بعد ازاں کسی اور شخص کے ہاتھ فروخت کر دیا۔ یہ سٹور 1880ءسے ہاپکنز کے خاندان کے پاس ہی چلا آ رہا تھا۔

ایک تصویر جس نے پوری دنیا کو چکرا کر رکھ دیا، کیا آپ بتاسکتے ہیں اس میں لڑکے کی ٹانگیں سامنے ہیں یا لڑکی کی؟ حقیقت جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

رپورٹ کے مطابق ہاپکنز کی بیوی بھی اس کے ساتھ اس سٹور میں اس کا ہاتھ بٹاتی تھی جس کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہو چکا ہے اور اس کے انتقال کے بعد ہی ہاپکنز نے یہ سٹور فروخت کیا۔ نئے مالک نے نوادرات کے ساتھ اس سٹور میں ملبوسات بھی فروخت کے لیے رکھے ہوئے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق ہاپکنز کی بیوی کا بھوت اب بھی اس سٹور کے چکر لگاتا رہتا ہے اور گزشتہ دنوں سٹور کے سی سی ٹی وی کیمرے نے اس بھوت کی ویڈیو بھی بنائی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انسان نما پراسرار ہیولا سٹور میں نمودار ہوتا ہے اور کپڑوں کی الماری کے پاس آ کر کچھ دیر کھڑا ہوتا ہے اور پھر باہر نکل جاتا ہے۔ ہوٹل کی جنرل منیجر ازی واٹس کا کہنا ہے کہ ”میں اس ویڈیو سے 100فیصد متفق ہوں، میں نے خود بھی اس بھوت کو ایک بار دیکھا تھا اور میں تب واقعی بیمار پڑ گئی تھی۔ مجھے لگا کہ شاید کسی نے مذاق کیا ہے مگر اس ویڈیو کو دیکھ کر مجھے یقین ہو گیا ہے کہ میں نے اس روز جو دیکھا وہ سچ میں بھوت ہی تھا۔ وہ بالکل کسی خاتون کی طرح دکھائی دیتا تھا۔ میں نے اس واقعے کے متعلق اپنے مالک کو آگاہ کر دیا ہے۔“


former-shopkeeper-spotted-roaming-around-building by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -