محکمہ موسمیات کی ڈرل سے کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کو فصل کی فوری چھدرائی کی
راولپنڈی (این این آئی)محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ ڈرل سے کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کو فصل کی فوری چھدرائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار رواں ہفتے کے دوران چھدرائی کا عمل مکمل کر لیں تاکہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ ماہرین زراعت نے کہاکہ مکئی کی فصل کا بغور جائزہ جاری رکھناچاہیے اور اگر فصل میں کمزور اور بیمار پودے نظرآئیں تو انہیں نکال دینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ چھدرائی کے دوران جڑی بوٹیاں بھی تلف ہو جاتی ہیں جس کے باعث باقی بچ جانیوالے پودوں کو غذائی عناصر بہتر انداز میں میسر آتے ہیں جو پیداوار میں اضافے کے باعث بنتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار موسم گرما کی شدت کے پیش نظر آبپاشی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھیں اور اگر ضرورت محسوس ہو تو 15 سے 25 دن کے وقفہ کے دوران آبپاشی کردینی چاہئے تاکہ فصل سوکے کا شکار نہ ہو۔