اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں خوشحالی آئے گی،ڈاکٹر مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کیلئے ایک تحفہ ہے اس سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔ گذشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ چین پاکستان تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے پاکستان میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت کا مضبوط دفاع کے ساتھ براہ راست تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران کی وجہ سے ہماری معیشت اور صنعتی شعبہ کو بہت نقصان ہوا ہے، حکومت نے بجلی کی پیداوار کیلئے کئی منصوبے شروع کئے جن کے نتیجہ میں 2018ء تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔