23 ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ٗ آئی او سی

23 ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ٗ آئی او سی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(این این آئی) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ لندن اولمپک 2012 میں شرکت کرنے والے 23 ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ دوبارہ جائزے کے بعد مثبت آئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن اولمپکس کے دوران 23 ایتھلیٹ کے ڈوپ ٹیسٹ کیلئے نمونے لیے گئے تھے جس میں وہ ناکام ہوئے تھے ٗپانچ مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے یہ تمام ایتھلیٹ مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے سبب اب اگست میں ہونے والے ریو اولمپک میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے اعلان کیا کہ بیجنگ گیمز کے دوران جن کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے ان کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔آئی او سی نے خبردار کیا کہ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام مزید ایتھلیٹ سامنے آنے والے ہیں جو حالیہ گیمز میں حصہ لے چکے ہیں اور ان میں سے جو ریو اولمپک میں حصہ لے رہے ہیں ان کا دوبارہ ٹیسٹ کے لیے ہدف بنایا گیا۔آئی او سی کی جانب سے 2008 کے اولمپکس کے 454 نمونوں میں سے 31 ایتھلیٹ کے ٹیسٹ مثبت ہونے کے انکشاف کے محض دو ہفتے بعد لندن 2012 میں شامل ایتھلیٹس کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کا اعلان کیا ۔آئی او سی کے صدر تھامس بیچ نے بتایا کہ دوبارہ ٹیسٹ کرنے کا یہ عمل ڈوپنگ کے خلاف ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہنے والے کھلاڑیوں کو ریو اولمپک سے دور رکھنا چاہتے ہیں اسی لیے ہم فوری کام کررہے ہیں۔
اولمپک کمیٹی کے صدر نے کہا کہ میں نے پہلے ہی ڈسپلنری کمیشن قائم کی ہے جس کو آئی او سی کی جانب سے تمام فیصلے لینے کے مکمل اختیارات دئیے گئے ہیں۔اولمپک کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے روس کے سابق اینٹی ڈوپنگ سائنسدان نے الزام عائد کیا تھا کہ ضائع شدہ سیمپل کے نمونے لیے گئے اور اسی وجہ سے 2014 کے سرمائی اولمپکس میں لیے گئے نمونوں کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا ۔کمیٹی نے کہا کہ اولمپک میں دھوکا دہی کے عمل کو ناکام بنانے کیلئے پانچ اگست سے شروع ہونے والے ریو اولمپک میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس میں سے کسی بھی ہدف بنا کر دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے اور جن کے ٹیسٹ مثبت آئیں گے ان کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔