فرنچ اوپن،دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز ویمنز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں داخل

فرنچ اوپن،دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز ویمنز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(آن لائن) دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں داخل ہو گئیں، آگنیسکاراڈونسکا، سمانتھاسٹوسر، سیموناہالپ، سوتیلاناکزنٹسوا اور مگوروزا تیسرا راؤنڈ عبور کر کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ سریناولیمز نے پریرا کو 6۔2 اور 6۔1 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
، راڈونسکا نے سٹرائیکووا کو تیسرے راؤنڈ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6۔2، 6۔7، 8۔6 اور 6۔2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، پیرنکووا نے سیلونی سٹیفنز کو ہرا کر تیسری رکاوٹ عبور کی، سمانتھاسٹوسر نے لوسی سفارووا، سیموناہالپ نے اوساکا، مگوروزا نے وک میئر، کزنٹسوا نے پولوچنکووا، راجرز نے پیٹراکویٹووا اور بیگو نے بیک کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔