10ماہ کے دوران 1.016ارب ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ، سٹیٹ بینک

10ماہ کے دوران 1.016ارب ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ، سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اکنامک رپورٹر)رواں مالی سال2015-16 ء میں جولائی تا اپریل 10 ماہ کے دوران ملک میں1.016 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں کی جانیوالی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم964ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران 0.052ملین ڈالر کی زائد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس میں ملکی معیشت پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی عکاسی ہوتی ہے۔

مزید :

کامرس -