فرنچ اوپن ، واورینکا،اینڈی ،نیشکوری پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
پیرس(آن لائن) دفاعی چیمپئن سٹانسلاس واورینکا، اینڈی مرے، جان اسنر، کائی نیشکوری اور رچرڈ گیسکوئٹ پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔سوئس سٹار واورینکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جریمی چارڈے کو 6۔4، 6۔3 اور 7۔5 سے ہرا یا۔برطانیہ کے اینڈی مرے نے کارلووچ کو 6۔1، 6۔4 اور 7۔6 سے شکست دی۔جاپان کے کائی نیشکوری، وکٹرٹرائیکی، میلوس راؤنک، راموس بھی اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں داخل ہو گئے۔