کوٹری میں یومیہ 34لاکھ معکب فٹ پیداوار کا حامل گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
کراچی(اکنامک رپورٹر)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پولٹری اور فِشنگ کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے درآمدی ڈیوٹیز کسٹم اور سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی۔ فروزن اور پیکڈ پولٹری کی برآمد پر زیرو ریٹنگ کی تجویز۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پولٹری اور فِشنگ کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے درآمدی ڈیوٹیزکسٹم اور سیلزٹیکس بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے، جبکہ فروزن اور پیکڈ پولٹری کی برآمد زیرو ریٹنگ کرنیکی بھی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق برائلر پولٹری چوزوں ہیچنگ انڈوں کی درآمدپرڈیوٹی پانچ فیصد بڑھائیجانیکا امکان ہے، جکہ سویابین میل کی درآمدپر پانچ فیصد کسٹم ڈیوٹی سیلز ٹیکس لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ٹراؤٹ اور شرمپ فیڈ پرٹیکس ختم کرنیکی تجویز بھی زیر غور ہے۔