خوردبینی جرثوموں کے ذریعے ضرر رساں کیڑوں کاانسداد ممکن ہے ،محکمہ زراعت

خوردبینی جرثوموں کے ذریعے ضرر رساں کیڑوں کاانسداد ممکن ہے ،محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورتر)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق زرعی تحقیقاتی اداروں میں خوردبینی جرثوموں کے ذریعے ضرر رساں کیڑوں کے انسداد پر تیزی سے کام ہو رہا ہے تاکہ ماحول دشمن کیڑے مار زہروں کے استعمال کو کم کیا جا سکے۔ یہ کم قیمت اور ماحول دوست خوردبینی جرثومے اگر ماحول کا حصہ بن جائیں تو بہت سے حشرات خود بخود کنٹرول ہو سکتے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ خوردبینی جرثومے لمبے عرصہ تک زندہ رہنے کی وجہ سے مستقل طور پرہمارے ماحول کا حصہ بن جاتے ہیں جس کی وجہ سے آنے والے موسم میں حشرات کے آنے سے پہلے زیادہ تعداد میں موجود ہوتے ہیں اور کاشتکاروں کو حشرات پر قابو پانے کیلئے کم محنت کرنا پڑتی ہے۔ حشرات کش خوردبینی جرثومے نہ تو انسانوں میں کسی قسم کی بیماریاں پھیلاتے ہیں اور نہ ہی یہ ہمارے ماحول کوکسی قسم کا نقصان پہنچاتے ہیں لہٰذا فصلوں میں ضرر رساں کیڑوں کے انسداد کیلئے ان کا استعمال کار آمد ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -