تاپی منصوبہ چار پانچ سال میں مکمل ہو گا،وفاقی وزیر پیٹرولیم

تاپی منصوبہ چار پانچ سال میں مکمل ہو گا،وفاقی وزیر پیٹرولیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تاپی منصوبہ اب حقیقت ہے جو چار پانچ سال میں مکمل ہو جائے گا جبکہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کو 3سال لگ جائیں گے۔پاکستان نے ایل این جی کا سستا ترین معاہدہ کیا۔پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گیوفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایل این جی درآمد کے دنیا میں سستے ترین معاہدے کئے اور یومیہ 45 کروڑ مکعب فٹ ایل این جی درآمد ہو رہی ہے جسے اگلے 2 سال تک یومیہ 2 ارب 4 کروڑ مکعب فٹ یومیہ تک بڑھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی درآمد ہونے کے باعث پاکستان میں صنعتوں اور پاور پلانٹس کو ایل این جی دستیاب ہے۔

مزید :

کامرس -