تھائی چاول کی قیمتیں 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

تھائی چاول کی قیمتیں 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنوئی (اے پی پی) ایشیائی ملکوں میں خشک سالی کے باعث پیداوار میں کمی سے تھائی لینڈ کے چاول کی قیمتیں 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ایسنڈ کموڈیٹیز کے ڈائریکٹر کیاٹسک کلایا سریوت نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ تھائی لینڈ دنیا بھر میں بھارت کے بعد چاول کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ ہے جس کے چاول کی قیمتیں دوسال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جس کی وجہ خشک سالی کے باعث ایشیائی ملکوں میں اس کی کم پیداوار ہے۔
انھوں نے بتایا کہ 5 فیصد ٹوٹے چاول کے نرخ 418-20 ڈالر فی ٹن پر پہنچ چکے ہیں جبکہ مئی 2014 ء میں اس کے نرخ 398-400 ڈالر فی ٹن تھے اور توقع ہے کہ اگلے دوماہ کے دوران قیمتیں 500 ڈالر فی ٹن تک پہنچ جائیں گی۔

مزید :

کامرس -