’’رائل کیریبئین کروزز لیمٹڈ‘‘ کا 3 بحری جہازوں کی تیاری کیلئے ’’ایس ٹی ایکس فرانس‘‘ کے ساتھ ابتدائی معاہدہ
پیرس(آن لائن)امریکی کمپنی ’’رائل کیریبئین کروزز لیمٹڈ‘‘ نے 2.8 ارب ڈالر مالیت کے 3 بحری جہازوں کی تیاری کیلئے ’’ایس ٹی ایکس فرانس‘‘ کے ساتھ ابتدائی معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ٹی ایکس بحری جہاز تیار کرنے والی جنوبی کوریا کی کمپنی ہے اور رائل کیریبئین کروزز لیمیٹڈ کا تین بحری جہازوں کی تیاری کیلئے ایس ٹی ایکس کی فرانسیسی برانچ سے ابتدائی معاہدہ ہوا ہے جبکہ سینٹ نازائر میں قائم ایس ٹی ایکس فرانس نے دو ہفتے قبل دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ ’’ہارمنی آف دی سیز‘‘ رائل کیریبیئن کے حوالے کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق تین نئے بحری جہازوں میں ایک اوسیس کلاس اور دو ایج کلاس کے بحری جہاز شامل ہیں جو 2021ء4 اور 2022ء تک تیار کئے جائیں گے جبکہ ان پر 2.8 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔