دھان کے کاشتکار تینوں اقسام کی پنیری کی کا شت20جون تک مکمل کرلیں، محکمہ

دھان کے کاشتکار تینوں اقسام کی پنیری کی کا شت20جون تک مکمل کرلیں، محکمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)دھان کے کاشتکار تینوں اقسام کی پنیری کی کا شت20جون تک مکمل کرلیں۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے دھان کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موٹی اقسام کے ایس 282،نیاب اری9،اری 6،کے ایس کے133،کے ایس کے 434، نیاب2013اقسام کی پنیری کی کاشت 20مئی تا 7جون جبکہ وائے 26،پرائیڈ1،شہنشاہ2،پی ایچ بی71، آرائز سوئفٹ اقسام کی پنیری کی کاشت 20مئی تا15جون تک مکمل کریں۔اسی طرح پی ایس 2 ، پی کے 386، سپرباسمتی، باسمتی 385،باسمتی 2000،باسمتی 515، باسمتی370،باسمتی پاک (کرنل باسمتی) باسمتی 198کی پنیری کی کاشت یکم جون تا 20جون تک مکمل کریں۔ دھان کے بیج کی شرح اگاؤ معلوم کرنے کیلئے ذخیرہ شدہ بیج کی ہر لاٹ سے کم از کم 400 بیج لے کر 24 گھنٹے کیلئے پانی میں بھگو نے کے بعد انہیں گیلے کپڑے میں لپیٹ کر 36تا 48گھنٹے سائے میں رکھا جائے اور احتیاط کی جائے کہ یہ کپڑا مسلسل گیلا رہے۔

مزید :

کامرس -