23 واں آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹیول کی رنگارنگ تقریب
پشاور( آن لائن )23 واں آل پاکستان سپیشل سپورٹس پرسن فیسٹیول ایبٹ آباد ہاکی گراؤنڈ شروع ہوگیا جس کاکا باضابطہ افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی نے کیا ، ان کے ہمراہ چیئرپرسن سپیشل اولمپکس پاکستان رونق لاقانی ، ڈائریکٹر آپریشن سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبرپختونخوا طارق محمود ، نائب ناظم ضلع ایبٹ آباد شوکت تنولی، آصف خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز میر بشر ، سید ثقلین شاہ ، ڈائریکٹر سپورٹس بی آئی ایس سی ایبٹ آباد شکیل احمد ، پرفیسو ناصر محمود ، پروفیسر محمد تاج پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر 1 ایبٹ آباد ، سردار عارف محمود سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔فیسٹیول کا افتتاح تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد بچوں نے نعت خوانی ، قومی ترانہ پیش کیا جبکہ ساتھ ہی فیسٹیول میں شریک کھلاڑیوں نے مہمانان خصوصی اور دیگر کو سلامی پیش کی ، افتتاحی روز ہونے والیمقابلوں میں اتھلیٹکس کے مقابلوں میں انڈر16 سو میٹر ریس میں بنو ں کے فرحان نے پہلی ، حزران (بنوں) نے دوسری اور زین اللہ (کے پی کے سپورٹس) نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، انڈر16 سے زیادہ عمر کے کھلاڑیوں کی ریس میں پی ایس آر ڈی کے سہیل نے پہلی ، امتیاز (کے پی کے سپورٹس) نے دوسری اور ساجد (رضی سپورٹس) نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، سو میٹر انڈر16 اپر پورشن میں فرحان (کے پی کے سپورٹس) نے پہلی، محمد ناصر دوسری اور علی رضا(رضی سپورٹس) نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 50میٹر انڈر16کراؤچس ریس میں صابر(پی ایس آرڈی) نے پہلی، حقدار علی (بنوں) نے دوسری اور رانا آصف (ایس ایس پی) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
50 میٹر انڈر16 پراسس ریس میں شادو ( بی ایس پی ) نے پہلی ، نثار (پی ایس آر ڈی) نے دوسری اور احسن (مرید کے) نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، 100 میٹر انڈر16 وہیل چیئر ریس میں احمد یار(سہارا) نے فرسٹ، عارف انور(ایس ایس پی ) نے سیکنڈ اور نوید(پی آر ایس ڈی) نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی ، خواتین وہیل چیئر ریس میں ایبٹ آباد کی فرحت نے پہلی ، زینب (وائس آف ڈیس ایبیلیٹی) نے دوسری اور جبین (ایبٹ آباد) نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شوکت یوسفزئی نے کہاکہ ہمارے ملک میں سیاست دان ان فٹ ہیں آج ان کھلاڑیوں کو دیکھ کر کھیل کا جذبہ پیدا ہو گیا اور آج ایبٹ آباد کرکٹ گراؤنڈ پر پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے مابین بھی کرکٹ میچ ہو گا، سپیشل کھلاڑیوں کیلئے صوبائی حکومت سے بات کرونگا ۔ حکومت کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹس کریگی۔