ضمانت کے بعد عدالت سے غائب ہونے والے کالعد م تنظیم کے 2 ارکان اشتہاری قرار

ضمانت کے بعد عدالت سے غائب ہونے والے کالعد م تنظیم کے 2 ارکان اشتہاری قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)تحفظ پاکستان کورٹ نے ضمانت کرانے کے بعد عدالت سے غائب ہوجانے والے کالعدم تنظیم کے دو ارکان کو دائمی اشتہاری قرار دے دیا۔کیسز کو داخل دفتر کرکے ضمانت دینے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔تحفظ پاکستان کورٹ میں کالعدم تنظیم کے دوارکان امتیازظفراورمحمودالحسن کو ڈی سی ٹی لاہور نے جوہر ٹاؤن سے گرفتار کیا تھا جہاں پرملزمان شہریوں میں ریاست پاکستان، افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف نفرت پر مبنی کالعدم تنظیم کا لٹریچر تقسیم کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی نیمقدمہ درج کرکیچالان تحفظ پاکستان کورٹ میں پیش کیا۔ ملزمان نے سپریم کورٹ سے ضمانت کرائی
کیونکہ تحفظ پاکستان ایکٹ کیمطابق درج مقدمات میں ضمانت صرف سپریم کورٹ ا?ف پاکستان سے ہو سکتی ہے،عدالت عظمیٰ کے حکم کے مطابق ملزمان نیدو دو لاکھ روپے ضمانتی مچلکے تحفظ پاکستان کورٹ میں جمع کرائے اور رہائی ملنے پر غائب ہو گئے۔۔ تحفظ پاکستان کورٹ نے ٹرائل کی کارروائی شروع ہونے پر ملزمان کو متعدد مرتبہ بار نوٹس جاری کئیمگر وہ پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے دونوں ملزمان امتیاز ظفر اور محمود الحسن کو اشتہاری قرار دے دیا ہے اور ان کے چار ضامنوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ ملزم امتیاز ظفر کے ضامن محمد جاوید اور میاں محمد یونس جبکہ ملزم محمود الحسن کے ضامن غلام فضل عباس اور محمد ندیم کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ضامن عدالت کو زر ضمانت جمع کرائیں گے بصورت دیگر ان کو جیل کی ہوا کھانی ہو گی۔