پی ٹی آئی پارٹی انتخابات ملتوی ہونا عمران خان کی ناکامی ہے،میاں عرفان
لاہور( پ ر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پارتی انتخاب غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہونا عمران خان کی ایک اور ناکامی ہے ، وہ اپنی جماعت میں انتخاب نہیں کراسکتے تو ملک سطح پر انتخاب کس طرح لڑیں گے، عمران خان اب ناکام خان بن گئے ہیں،کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کے جلسہ میں آنا چھوڑدیا ہے اور وہ عمران خان سے اختلاف رکھتے ہیں ،عمران خان نے کارکنان سے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں ہوسکے۔
ہیں،خیبرپختون خواہ کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ،عمران خان سیاسی بیانات دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کررہے ،ابھی تک انہوں نے خیبرپختون خواہ کے عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ،انہوں نے کہاکہ عمران خان جلسے کرنے کے بجائے خیبرپختون خواہ حکومت پر توجہ دیں اور وہاں کے عوام کے مسائل حل کریں ،کرپشن کے خاتمہ کا اعلان کرنے والے عمران خان بتائیں کہ وہ بنی گالہ میں جس گھر میں رہتے ہیں وہ کہاں سے آیا ہے