انسٹی ٹیوٹ آفبزنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام جاب فیئر
لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام طلبہ کوانفارمیشن ٹیکنالوجی ، فنانس، مارکیٹنگ اور مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں جاب کے مواقع فراہم کرنے کے لئے جاب فیئرکا انعقاد کیا گیاجس میں فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جاب فیئر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، مارکیٹنگ ، سوفٹ وئیر سروسز اور بینکنگ سیکٹر سمیت کئی نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے حصہ لیا۔