وزیر اعظم کا نام پانامہ پیپر میں نہیں آیا،اپوزیشن ضد چھوڑدے،زبیر گل
لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے مرکزی صدرزبیر گل ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھواورسیکرٹری جنرل لیڈیز ونگ حِناملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کانام پاناماپیپرز میں نہیں آیا ،اپوزیشن ضد چھوڑ دے ۔ جماعت کانام تحریک انصاف رکھنے سے نہیں بلکہ منصفانہ رویوں سے ملک میں انصاف کی فراوانی اورقانون کی حکمرانی کاراستہ ہموار ہوگا ۔
پوزیشن جھوٹ اوردھونس کی بجائے انصاف کی سیاست کرے ۔احتساب کاراستہ انصاف سے ہوکرجاتا ہے ،قانون کے مدمقابل کسی فردواحدیاگروہ کی مرضی نہیں چلے گی ۔وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔زبیر گل ، اقبال سندھواور حِناملک نے مزید کہا کہ عمران خان کی آف شورکمپنی ایکسپوزہونے کے باوجود موصوف کاپاناما پیپرز پرڈھٹائی کے ساتھ سیاست چمکانا بداخلاقی کے زمرے میں آتا ہے ۔ایک چور قوم کواخلاقیات،انصاف اوراحتساب کادرس نہیں دے سکتا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے لندن میں احتجاج کی آڑ میں جواہل صحافت کے ساتھ جس طرح توہین آمیز رویے کامظاہرہ کیا اس نے اوورسیزپاکستانیوں شرمندہ کردیاہے ۔