ڈکشٹ نے فیس بک پر پہلی پروفائل ویڈیو اپ لوڈ کردی
ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے فیس بک پر اپنی پہلی پروفائل ویڈیو اپ لوڈ کردی، مادھوری ڈکشٹ بالی ووڈ انڈسٹری کا وہ نام ہیں جن کے سب ہی مداح ہیں جس کا اندازہ ان کے فیس بک فین پیج سے لگایا جاسکتا ہے، اداکارہ نے ایک روز قبل اپنے فیس بک فین پیج پر اپنی پہلی پروفائل ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔
مادھوری نے یہ فیس بک فیچر پہلی بار استعمال کیا ہے اس میں 6 سیکنڈ میں اداکارہ اپنا سنگھار کرتے نظر آرہی ہیں۔