عدالت کا جانی ڈیپ کو اہلیہ ایمبر ہرڈ سے دور رہنے کا حکم

عدالت کا جانی ڈیپ کو اہلیہ ایمبر ہرڈ سے دور رہنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (آئی این پی)امریکہ میں ایک عدالت نے اپنے فیصلے میں ہالی وڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ کو اپنی اہلیہ ایمبر ہرڈ سے دور رہنے کا حکم دیا ہے۔جج نے یہ فرمان اداکارہ ایمبر ہرڈ کے اس الزام کے بعد جاری کیا ہے کہ جس میں انھوں نے کہا کہ شراب کے نشے میں جانی ڈیپ نے انھیں مارا تھا۔جمعے کو اداکارہ ہرڈ نے عدالت کو بتایا کہ جانی ڈیپ نے گذشتہ سنیچر کو ہونے والے جھگڑے کے دوران انھیں موبائل پھینک کر مارا۔جج نے جانی ڈیپ کو یہ بھی کہا کہ وہ ایمبر ہرڈ سے رابطہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔خیال رہے کہ پیر کو ایمبر ہرڈ نے 15 ماہ کی شادی کے بعد ’پائریٹس آف دا کریبیئن‘ کے اداکار سے طلاق حاصل کرنے کے لیے درخواست داخل کی جس میں انھوں نے کہا کہ ان دونوں کے درمیان ’ناقابل مصالحت اختلافات ہیں۔ایمبر ہرڈ نے اپنے زخمی گال اور آنکھ کی تصویر لاس ایجنلس کی اعلی عدالت میں پیش کی

مزید :

کلچر -