پی ٹی وی اندرون خانہ بھرتیوں پر پی ٹی وی ریٹائرڈ ملازمین کا اظہار تشویش

پی ٹی وی اندرون خانہ بھرتیوں پر پی ٹی وی ریٹائرڈ ملازمین کا اظہار تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مرکزی چئیرمین احسان اللہ خان صدر چوہدری ریاض مسعوداور سیکرٹری جنرل عبدالحفیظ انجم نے اپنے مشترکہ بیان میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی کی طرف سے پی ٹی وی میں اندرون خانہ بھرتیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایم ڈی نے اپنی تعیناتی کے آخری چھ ماہ کے دوران قوائد ضوابط کے برعکس منظور نظر افراد کو ملازمتیں دیں ان رہنماؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی وی میں بھرتیوں کے لئے اگست 2015ء میں چاروں مراکز میں تحریری امتحان ہوئے اور ان میں کامیاب ہونے والے امیدوار گزشتہ دس ماہ سے انٹرویو کے لئے لیٹر کا انتظار کررہے ہیں جبکہ اسی دوران درجنوں افراد کو کنٹریکٹ پر رکھ کر اہل امیدواروں کی حق تلفی کی گئی ہے ان رہنماؤں نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمران اسلم گردیزی اور چئیرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس بات کا نوٹس لیں اور کامیاب امیدواروں کو کال لیٹرز برائے انٹرویو جاری کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو حکم جاری کریں۔



اس طرح میرٹ کا بول بالا ہوگا اور پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین جن کے بچوں نے تحریری امتحان پاس کرلیا تھا ان کو انٹرویو دینے کا حق بھی مل سکے گا۔

مزید :

کلچر -