لائبر مین کو وزیر دفاع بنائے جانے پر پر اسرائیلی وزیر ماحولیات مستعفی

لائبر مین کو وزیر دفاع بنائے جانے پر پر اسرائیلی وزیر ماحولیات مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی حکمران جماعت ’لیکوڈ‘ کی جانب سے شدت پسند مذہبی سیاسی جماعت ’اسرائیل بیتنا‘ کیساتھ سیاسی اتحاد اور شدت پسند سیاست دان آوی گیڈور لائبرمین کو وزیردفاع بنائے جانے پرحکومت کی دوسری اتحادی جماعتوں کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لائبرمین کو وزارت دفاع کا قلم دان سونپے جانے کیخلاف بطور احتجاج اسرائیل کے وزیر ماحولیات آوی گیبائی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسٹر گیبائی کا تعلق حکمران جماعت کی اتحادی ’کولانو‘پارٹی سے ہے۔اسرائیلی عبرانی میڈیا کے مطابق آوی گیبائی کی جانب سے استعفیٰ آوی گیڈور لائبرمین کو وزیردفاع کے عہدے پر تعینات کرنے کا رد عمل ہے۔
کیونکہ وہ لائبرمین کو وزیردفاع مقرر کئے جانے کی سخت مخالفت کرچکے ہیں مگر ان کی مخالفت کے باوجود وزیراعظم نے لائبرمین کو

مزید :

عالمی منظر -