مضبوط و مستحکم پاکستان پورے جنوبی ایشامیں امن وامان کی ضمانت فراہم کرے

مضبوط و مستحکم پاکستان پورے جنوبی ایشامیں امن وامان کی ضمانت فراہم کرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی)سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفراکبر بٹ نے کہا ہے کہ مضبوط و مستحکم پاکستان پورے جنوبی ایشامیں امن وامان کی ضمانت فراہم کرے گا۔ظفر بٹ نے وزیر اعلی محبو بہ مفتی کے اس بیان کی سخت مذمت کی جس میں انہوں نے پاکستان ودیگر ممالک کے خلاف اپنے بیان میں کہ وہ کشمیر کو پاکستان جیسا بننے نہیں دے گی ۔ظفر بٹ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سے کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کو سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی مدد فراہم کی ہے جس کے لئے کشمیری قوم شکر گزار رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ فوجی کالونیوں ، پنڈت کالونیوں اور نئی صنعتی پالیسی کو کسی بھی صورت میں کشمیر ی قوم برداشت نہیں کر ے گی۔

مزید :

عالمی منظر -