یوگنڈا، 2010ء کی دہشت گردی کا واقعہ، پانچ مردوں کو عمر قید کی سزائیں

یوگنڈا، 2010ء کی دہشت گردی کا واقعہ، پانچ مردوں کو عمر قید کی سزائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کمپالا (اے پی پی) آج یوگنڈا کی ایک ہائی کورٹ نے پانچ افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ان پر 2010ء4 میں اْس خود کْش بم حملے میں ملوث ہونے کا الزام تھا، جس کا نشانہ ٹیلی وڑن پر فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے جمع ایک ہجوم کو بنایا گیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری صومالیہ کے انتہا پسند گروپ الشباب نے قبول کی تھی اور اس میں 76 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ عدالت کے جج نے دو دیگر افراد کو قصور وار قرار دیتے ہوئے پچاس پچاس سال کی سزائے قید کا حکم سنایا۔
ایک تیسرے شخص کو، جو تین سال سے زیادہ عرصے تک ریمانڈ میں رہا تھا، معاونت کے الزام میں ایک سال تک کے لیے کمیونٹی سروس کرنا پڑے گی۔

مزید :

عالمی منظر -