بیرون ملک اثاثے رکھنے والے پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہیں،عظیم طارق

بیرون ملک اثاثے رکھنے والے پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہیں،عظیم طارق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)تحریکِ عوامی حقوق پاکستان کے صدر عظیم طارق ا ور سیکرٹری جنرل میاں ا مجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بیرون ملک اثاثے اور کاروبار رکھنے والے ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے کرپٹ لوگوں کی لوٹ مار نے ملک کو کو عالمی برادری میں بے توقیر کر دیا ہے قرضوں اور امداد پر چلنے والی ریاستوں کی کوئی عزت اور خود مختاری نہیں ہو تی۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کے بعد بلوچستان میں حملے سے عام پاکستانیوں کے دل زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس ملک کے عوام کی اکثریت علاج معالجے کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں خوار ہوتے ہیں نہ دوائی میسر ہے نہ ڈاکٹر اس ملک کے وزیر اعظم اپنے طبی معائنے کے لیے ایک ہفتے کے لیے لندن میں قیام پذیر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریکِ عوامی حقوق پاکستان لاہور ڈو یژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ اس ملک میں اس وقت تک تبدیلی نہیں آئے گی جب تک اس ملک کی اشرا فیہ کا علاج بھی سرکاری ہسپتالوں میں نہیں ہو تا ۔