ماضی میں گرائی جانے والی یادگاروں کو دوبارہ تعمیر کرایا جائے،جمیل فیضی

ماضی میں گرائی جانے والی یادگاروں کو دوبارہ تعمیر کرایا جائے،جمیل فیضی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر) لاہور کے جی پی او چوک میں الامُہ لائرز فورم اور تحریک آزادئ کشمیر کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ممتاز وکلاء اور سول سوسائٹی کے ارکان شریک ہوئے۔تقریب کے موقع پر چاغی پہاڑ کا ماڈل بھی رکھا گیا تھا جبکہ شرکا پاکستانی پرچم اٹھائے ملک و قوم کے دفاع کے عزم کا اظہار کرتے رہے۔ تقریب میں پاس کردہ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ موجودہ حکومت ملک بھر میں ایٹمی یادگاریں جنہیں گزشتہ حکومتوں نے گرا دیا تھا،دوبارہ تعمیر کرے ۔ایٹمی قوت کو مسلم دنیا کے دفاع اور کشمیر کی آزادی کے لئے استعمال کیا جائے۔تقریب سے الامہ لائرز فورم کے صدر مخدوم جمیل فیضی ایڈووکیٹ، تحریک آزادئ کشمیر کے مرکزی رہنما علی عمران شاہین،نظریہ پاکستان لائرز فورم کے صدر راؤ تجمل عباس،حرمت رسول ؐ لائرز موومنٹ کے صدر راؤ طاہر شکیل،ورلڈپاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ ممتاز اعوان،نعمان یحییٰ ایڈووکیٹ،حمزہ فیضی و دیگر نے خطاب کیا۔شرکاء نے ملک کے اٰیٹمی قوت بننے کے اٹھارہ سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کی جبکہ تقریب سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پاکستا ن کو ایٹمی صلاحیت سے نواز کر اللہ تعالیٰ نے پاکستان پر بہت بڑا انعام کیاہے۔پاکستان ایٹمی قوت بننے کے بعد ہی مسلم دنیا کا رہبر بنا ۔ساری دنیا کے مسلمانوں نے اس دن پر خوشی منائی تھی۔