نوازشریف انشاء اللہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے،حافظ اسعد عبید

نوازشریف انشاء اللہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے،حافظ اسعد عبید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدر اور ممتاز عالم دین حافظ اسعد عبید نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دل کی تکلیف پر پوری قوم مضطرب و پریشان ہے اور انشاء اللہ وہ جلد ہی صحت یاب ہوکر ملک وقوم کی خدمت کے لیے وطنِ عزیز میں موجود ہونگے اور ملک کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے اور اپنی سستی شہرت کی خاطر ملک میں مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کو ایک مرتبہ پھر ناکامی اور شرمندگی کا منہ دیکھنا پڑے گا